کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میزان بینک نے 31 مارچ 2026 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 23.4 ارب کا بعد ازٹیکس منافع حاصل کیا،حصص یافتگان کیلئے 75فیصد (7.5روپے فی شیئر) عبوری کیش ڈیوڈنڈ کی بھی منظوری،تفصیلات کے مطابق میزان بینک لمیٹڈ نے 31مارچ 2026ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ میزان بینک کو 31مارچ 2026ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 23.4ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے۔اس کے نتیجے میں سالانہ بنیاد پر ریٹرن آن ایکویٹی 34 فیصد رہی، جو شیئر ہولڈرز کی ویلیو میں اضافے کے حوالے سے بینک کی حکمت عملی کی عکاسی ہے۔