• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں چار ماہ میں ملیریا کے 26 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

کراچی (بابر علی اعوان) سندھ میں مچھروں کے خاتمے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کا فقدان ہے جس کے باعث رواں سال مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا۔ صرف چار ماہ کے دوران ملیریا کے 26 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے جبکہ ڈینگی کے 195 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوچکی ہے۔ ماہرین کے مطابق رپورٹ نہ ہونے والے کیسز کی تعداد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ محکمہ صحت سندھ کے شعبہ ویکٹر بورن ڈیزیز کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 23اپریل 2026 تک صوبے بھر میں 7لاکھ 7ہزار 724افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 26ہزار 59 افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی۔

ملک بھر سے سے مزید