• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی نے اے ایم ایل ریگولیشنز 2020 میں اہم ترامیم تجویز کر دیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایس ای سی پی نے اے ایم ایل ریگولیشنز 2020میں اہم ترامیم تجویز کر دیں ،ترامیم کا مقصدحفاظتی نظام کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کیلئے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کا عمل سہل بنانا ہے ۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اے ایم ایل (AML/CFT) ریگولیشنز 2020 میں اہم ترامیم تجویز کی ہیں، جن کا مقصد حفاظتی نظام کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کے لیے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کا عمل سہل بنانا ہے۔ ان تجاویز کے تحت اب ،راست، کے ذریعے آئی بی اے این (IBAN) کی تصدیق کو شناخت کے معتبر ثبوت کے طور پر قبول کیا جائے گا، جبکہ سرمایہ کاروں کے لیے صرف تصدیق شدہ بینک اکاؤنٹس یا ای-والٹس سے لین دین لازمی ہوگا۔شناخت کے عمل کو مزید محفوظ بنانے کے لیے نادرا کے تعاون سے چہرے کی شناخت سمیت جدید بائیومیٹرک نظام متعارف کروایا جا رہا ہے

ملک بھر سے سے مزید