کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا ہے کہ امریکہ و ایران کے مذاکرات فی الحال تعطل کا شکار ہیں تاہم ڈیڈ لاک ختم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔ نمائندہ خصوصی اعزاز سید نے کہا کہ لفظی گولہ باری پاکستان کیلئے بڑا چیلنج بن گئی جنگ کے بادل چھٹے نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ اگرچہ عارضی جنگ بندی برقرار ہے لیکن آبنائے ہرمز پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور دونوں فریقین سے جنگ بندی کے ممکنہ خاتمے کے بعد کی صورتحال کے لئے فوجی تیاریوں مین بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔