• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاڈر اور نوشکی میں پولیس تھانوں پر حملے، ایک اہلکار شہید پانچ زخمی، ایک حملہ آور بھی مارا گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈھاڈر اور نوشکی میں پولیس تھانوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، دستی بم سے حملے ایک اہلکار شہید، پانچ اہلکار زخمی جبکہ ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا ڈھاڈر تھانے کے سامنے کھڑی پولیس کی متعدد گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا جبکہ، نادر آفس میں کمپیوٹرز اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچایا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں گزشتہ شب مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کرتے ہوئے دستی بم پھینکے اور شدیدفائرنگ کی،جس کے نتیجے میں ایک اہلکار صوبہ خان باجکانی موقع پر ہی شہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہو گئےمسلح افراد نے پولیس تھانے کے سامنے کھڑی پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید