• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (بابر علی اعوان) سندھ میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 33 ہو گئی ہے جن میں سے 22 کا تعلق خیرپور، 8 کا کراچی اور 3 کا تعلق سکھر سے ہے۔ منکی پاکس سے اب تک 9ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوچکی ہیں۔ جس کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اقدامات، خیرپور میں پھیلاؤ میں کمی،محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں کے دوران خیرپور سے کوئی نیا کیس رپورٹ نہ ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صورتحال مثبت سمت میں جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکھر میں ایک جامع تربیتی ورکشاپ منعقد کی جا رہی ہے، جس میں نگرانی، انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول، کلینیکل کیس مینجمنٹ، اور لیبارٹری نظام کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید