کراچی (ٹی وی رپورٹ)ماہرین ڈاکٹر ملیحہ لودھی ، اعزاز چوہدری اور صحافی انس ملک نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کی دو طرفہ ملاقات مذاکرات کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہوسکتی ہے۔ اگر فریقین لچک دکھائیں تو مشترکہ طور پر آبنائے ہرمز کھولنے اور پابندیاں ختم کرنے کا اعلان بھی ممکن ہے اور براہ راست بات چیت میں پیشرفت ایک مثبت علامت ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا مختصر دورہ تین گھنٹے پر مشتمل ہوگاجس کا مقصد ڈیڈ لاک ختم کرنا ہے۔ تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان ‘ میں شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔