اسلام آباد ( ناصر چشتی ) سولر آف گر ڈ صارف کوکسی لائسنس کی ضرورت نہیں، آف گرڈ صارف نیشنل گر ڈ سے منسلک نہیں ہو تا، نیپرا زرائع کے مطابق کے مطابق آف گرڈ صارف نیٹ میٹرنگ یا نیٹ بلنگ کیٹگری میں بھی نہیں آتا، نئے نیپرا ریگولیشن میں صرف نئے صارفین کے لیے نیٹ بللنگ متعارف کروائی گئی جس کے تحت تمام لوڈزز کے لیے سولر صارف کو لائسنس نیپرا سے لینا پڑے گا ،نیپرا لائسنس پر ایک ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے فیس وصول کرے گا ،پہلے نیپرا صرف 25 کلو واٹ سے زیادہ لوڈ کے سولر صارفین کو لائسنس جاری کرتا تھا ،25 کلو واٹ تک کے سولر صارفین ڈسکوز سے اجازت لیتے تھے ،جس پر کوئی فیس لاگو نہیں ہوتی تھی اب نئے سولر صارف کو نیپرا سے لائسسنس لینا پڑے گا ۔