کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈکی کرکٹ ٹیم اس سال کے آخر میں پاکستان میں ون ڈےٹرائی سیریز کھیلنے پر آمادہ ہوگئی ہیں۔ پاکستان سری لنکا اور انگلینڈ ٹرائی سیریزکی تین ٹیمیں شامل ہوں گی۔ انگلش میڈیا کے مطابق تینوں ٹیمیں دو دو میچ کھیلیں گی، ٹاپ دو فائنل میں شرکت کریں گی۔ ممکنہ طور پر اکتوبر نومبر میں ہونے والی سیریز کی تاریخیں جلد طےہوں گی۔ یہ ٹرائی سیریز 2027 کے عالمی کپ کی تیاریوں کاحصہ ہوں گی۔