• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو: محکمہ ریونیو کی آڑ میں کراچی واٹر بورڈ کی قیمتی اراضی پر قبضے کی منصوبہ بندی

گھارو( نامہ نگار) گھارو میں محکمہ ریونیو کی آڑ میں غنڈہ راج قائم کر دیا گیا بااثر لینڈ مافیا نے بعض ریونیو حکام کی ملی بھگت سے کراچی واٹر بورڈ کی قیمتی اراضی پر قبضے کے لیے منصوبہ بندی کر لی۔لینڈ مافیا ایک وکیل کے ہمراہ مسلح ہو کر ان کارروائیوں میں مصروف ہے جو یہ اراضی بھاری داموں فروخت کریگی،متاثرین ،تفصیلات کے مطابق گھارو گولائی پر جہاں سیکڑوں چھوٹے بڑے تاجر اپنی دکانیں اسٹالز ہوٹلز اور کیبنیں قائم کر کے گذشتہ کئی سالوں سے اپنا کاروبار کر رہے ہیں اور اس میں زیادہ تر اراضی واٹر بورڈ کی ملکیت ہے کچھ عرصہ قبل اسسٹنٹ کمشنر میرپورساکرو نے قومی شاہراہ کے دونوں اطراف تجاوزات کے خاتمہ کرتے ہوئے 75فٹ اراضی پر قائم تجاوزات کو مسمار کر دیا تھا وہاں اب لینڈ مافیا واٹر بورڈ کی اربوں روپے کی اراضی پر قبضہ کرنے کے لیے مذکورہ دکانوں ہوٹلوں اور اسٹالز کو ریونیو کے بعض اہلکاروں کی مدد سے ان سے یہ جگہ خالی کروانے کی کوشش میں مصروف ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید