• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ ایران مذاکرات تعطل کا شکار، مگر سفارت کاری ختم نہیں ہوئی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ ایران مذاکرات تعطل کا شکار، مگر سفارت کاری ختم نہیں ہوئی۔اسلام آباد میں مذاکراتی پیش رفت رک گئی،جنگ بندی برقرار مگر مستقل معاہدہ نہ ہو سکا۔دونوں اپنے مؤقف پر قائم،دونوں اپنے مؤقف پر قائم، پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ماہرین کا کہنا ہے جنگ میں واپسی کا امکان کم ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششیں تعطل کا شکار ہو گئی ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال مکمل ناکامی نہیں بلکہ مذاکراتی عمل کا ایک مرحلہ ہے، اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں ممکنہ بات چیت اس وقت رک گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایلچیوں کا دورہ منسوخ کر دیا جبکہ ایران نے بھی دباؤ کے تحت براہ راست مذاکرات سے گریز کیا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ناکامی کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے مطالبات حد سے زیادہ ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید