• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، چوہدری اقبال گجر

پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، ہمارے قائد میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں تعمیری ترقی سے پاکستان مسلم لیگ کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہر ضلع میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی کام جاری ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کر رہے ہیں کہ انہوں نے 60 شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی شکل میں گزشتہ 70 سال کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام دیا۔ پنجاب ہی نہیں پوری دنیا میں ستھرا پنجاب کی تعریف ہو رہی ہے۔وزیراعلی مریم نواز پنجاب میں صحت، تعلیم اور سوریج کے بوسیدہ نظام کو جدید دنیا کے جدید متحرک اور فعال نظاممیں بدل رہی ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ الیکٹرو گرین بسوں کا آغاز پنجاب میں ایک نیا انقلاب ہے۔

ملک بھر سے سے مزید