• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر مؤثر آواز اٹھائیں گے، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو نظرانداز کرنے اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کی پالیسی اب مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔ فنکشنل لیگ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مؤثر آواز اٹھائے گی۔یہ بات انہوں نے فنکشنل لیگ ہاؤس کلفٹن میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی ڈویژن کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کے صدر انور عظیم ایڈووکیٹ نعیم سجاد ، جمشید خان ، افضال صدیقی ، طارق فرید سلاوٹ ، بشیر لاڑک ، فہد عظیم ، اسامہ جعفری ، جاوید حسین ، عمران عباس جیلانی ، برکت بلوچ ، محمد انس ، نوید اسلم ، سید وقار عظیم ، کنور وجاہت علی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔سردار عبد الرحیم نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کے فلسفہ “متحد سندھ، مضبوط پاکستان” کو عملی شکل دینے کا وقت آ چکا ہے، اور اس مقصد کے لیے فوری طور پر بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جا سکے۔

ملک بھر سے سے مزید