میرپورماتھیلو(غلام حسین سومرو)سکھرضلع کے تعلقہ پنوں عاقل میں کلہوڑو اور مہر برادری کے درمیان دیرینہ جھگڑےجس میں دونوں برادریوں کے4افراد قتل اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ ایک دوسرےکی خواتین کواغوابھی کیا گیا تھا اس کا جرگے کے ذریعےتصفیہ پیپلزپارٹی کےرکن قومی اسمبلی علی گوہرخان مہرکی سربراہی میں خانگڑہ کےگوہرپیلس میں ہواجرگےمیں دونوں برادریوں کےافرادکی بڑی تعدادنےشرکت کی جبکہ شکارپورضلع کےغوث بخش خان مہر سردارنجف علی کماریواورمعظم عباسی نے مشیر کےطورشرکت کی جرگےمیں مجموعی طورپردونوں برادریوں کےاوپر2کروڑ75ہزارروپےجرمانہ عائد کیا گیاتصفیہ کےتحت کلہوڑوبرادری پرمہربرادری کی لڑکی اغواکرنے2 افراکوقتل کرنےاورمہربرادری کے افرادکوزخمی کرنےکی مدمیں86لاکھ 75ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیاجبکہ مہربرادری پر کلہوڑو برادری کے 2افرادقتل کرنےزخمیوں اورخواتین کواغواکرنےکی مدمیں ایک کروڑ16لاکھ روپےجرمانہ عائد کیا گیا جرگےکے تصفیہ کےموجب دونوں برادریاں جرمانےکی رقم گوہرپیلس میں 3اقساط میں ایک دوسرےکواداکریں گی تصفیہ کےبعددونوں برادری کےافرادمیں صلح ہوگئی۔