• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی آئینی عدالت، کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اہم کیس کی سماعت 30 اپریل کو ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی آئینی عدالت میں کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت 30اپریل کو ہوگی۔ عدالت اسی روز صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر بھی سماعت کریگی۔ تجاوزات کیس میں سعید غنی کیخلاف عدالتی احکامات کی مبینہ خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی درخواست 2019میں دائر کی گئی تھی۔وفاقی آئینی عدالت کا دو رکنی بینچ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں کیس کی سماعت کریگا۔ عدالت نے سعید غنی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔مزید برآں عدالت نے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور کراچی کے بلدیاتی اداروں کو بھی نوٹسز جاری کیے ہیں تاکہ وہ عدالت کے روبرو پیش ہو کر اپنا مقف پیش کریں۔ کیس میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق پیش رفت اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا۔

ملک بھر سے سے مزید