کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میںایک شخص نے مبینہ طور پر چوہے مار دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ سرسید تھانہ کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 7ڈی انڈا موڑ کے قریب گھر میںزہریلی چیز پی کر ایک شخص کی حالات ناساز ہوگئی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑگیا اس حوالے سے ایس ایچ او فرخ ہاشمی نے بتایا کہ متوفی اپنے بھائیوںکے ہمراہ رہائشی پذیر تھا ،تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ تاہم واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔