کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پا ک فوج میں بطور سپاہی کلرک اور دیگر عہدوں کے لئے بھر تی کے لئے پاکستان آرمی سلیکشن سینٹر نےدرخواستیں طلب کی ہیں ۔پاکستان آرمی سلیکشن اور ریکروٹمنٹ سینٹر کراچی نے بھرتی کے عمل کو شفاف اور میرٹ کے تقاضوں کے مطابق بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ تشہیر اور متعلقہ اداروں سے رابطہ و تعاون کی کوششیں شروع کردی ہیں اس حوالے سے کمشنر کراچی آفس میں ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ڈپٹی کمشنرز و اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹاون میونسپل کارپوریشنز کے مختلف میونسپل کمشنرز اور دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی کمشنر آفس علامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت ایڈیشنل کمشنر کراچی ون غلام مہدی شاہ نے کی اجلاس میں کرنل ذکی اسلم،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید ،میجر ذیشان علی اور دیگر موجود تھےکرنل ذکی اسلم نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا کہ وہ انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے تعاون سے بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے مختلف مارکیٹوں بازاروں اور پبلک مقامات پر پاکستان آرمی کے جاری کردہ اور مطبوعہ پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر یں گے کوشش کی جارہی ہے کہ ہر امیدوار اور ملازمت کے مطلوب میرٹ کے حامل حقدار کو پاکستان آرمی میں خدمت کا بلا امتیاز زبان نسل و مذہب یکساں موقع ملے۔