دادو ( نامہ نگار )سیہون میں مبینہ طبی غفلت کا معاملہ، نجی کلینک میں انجکشن لگنے کے بعد 50 سالہ شخص جاں بحق، ورثا کا احتجاج،ڈاکٹر سکندر جو سید عبداللہ شاہ اسپتال میں ڈسپینسر ہے کو حراست میں لے لیا ہے،پولیس تفصیلات کے مطابقگاؤں روہڑی کے رہائشی 50 سالہ کیوڑو رند کینجی کلینک میں ہلاکت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ورثا کے مطابق متوفی معدے کے عارضے میں مبتلا تھا اور اسے علاج کے لیے ڈاکٹر سکندر پہنور کی نجی کلینک لایا گیا، جہاں مبینہ طور پر مناسب طبی معائنے، بلڈ پریشر اور شوگر چیک کیے بغیر انجکشن لگایا گیا، جس کے فوراً بعد اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد اہلِ خانہ اور گاؤں کے مکینوں نے ڈاکٹر سکندر پہنور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔