• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزنس کمیونٹی کے تحفظات فوری دور کئے جائیں، خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین معاشی موڑ پر کھڑا ہے اور ایسے میں تاجر برادری اور صنعتکار ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لہذا بزنس کمیونٹی کے تحفظات فوری دور کئے جائیں۔وہ بہادر آباد میں متحدہ بزنس فورم کے ہنگامی اجلاس سے صدارتی خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار، شبیر احمد قائم خانی،مجاہد رسول،عاصم اعزاز عالم اور عدنان خان سمیت بزنس فورم کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ جب تک بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور نہیں کئے جاتے اور انہیں کام کرنے کے لئے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا جاتا تب تک معاشی استحکام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات اور بجلی و گیس،پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام لانا وقت کی پکار ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نےکہا کہ کراچی کی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کا ذکر کیا اور کے الیکٹرک کے غیر منصفانہ رویے سمیت شہر کے تباہ حال انفرااسٹرکچر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جو پورے ملک کو پالتا ہے اسے جان بوجھ کر بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے جو کہ معاشی دہشت گردی کے مترادف ہے۔

ملک بھر سے سے مزید