خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)ٹنڈومستی کی 20 سالہ خالدہ چانڈیو کے کاروکاری کےتحت قتل کےمقدمے میں مفرور ملزمان کے10مزید سہولتکار گرفتارکیے ہیں گرفتارملزمان کی تعداد 13ہوگئی تمام ملزمان کو گرفتارکریں گے ایس ایس پی امیرسعود کے جاری اعلامیے کےمطابق سہولتکاروں میں سلیم چانڈیو،گہنور چانڈیو، منیر چانڈیو ،ضمیر چانڈیو، امین چانڈیو، جاوید چانڈیو، منظور چانڈیو ، امداد چانڈیو ، گلشن چانڈیو اور عظیم چانڈیو شامل ہیں ایس ایس پی کےمطابق تین ملزمان قیصر چانڈیو ، ولی محمد چانڈیو اور نبن چانڈیو پہلے ہی گرفتارکیے جاچکے ہیں جبکہ باقی5 ملزمان کو بھی جلد گرفتارکرکےان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ ٹنڈومستی تھانے میں 18 افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہےان میں 5نامزد ملزمان کے علاوہ مفرورملزمان کے سہولتکار اور تماش بین شامل ہیں تمام ملزمان کو گرفتارکرکے دم لیں گے۔