• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی کے وزیرِ دفاع خودکش دھماکے میں ہلاک، ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملے

کراچی (نیوز ڈیسک) مالی کے وزیرِ دفاع خود کش دھماکے میں ہلاک، ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملے، فوجی شہر کاتی میں واقع رہائش گاہ کو خودکش کار بم حملے میں نشانہ بنایا گیا، متعدد شہروں میں جھڑپیں جاری ہیں۔ جنرل کامارا 2020 کی فوجی بغاوتوں کے بعد قائم ہونیوالی عسکری حکومت کی اہم ترین شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق مالی کے وزیرِ دفاع جنرل سادیو کامارا ملک بھر میں فوجی مراکز پر ہونے والے مربوط حملوں کے دوران ہلاک ہوگئے۔ ان کی رہائش گاہ، جو دارالحکومت باماکو کے قریب فوجی شہر کاتی میں واقع تھی، خودکش کار بم حملے کا نشانہ بنی۔ جنرل کامارا 2020 اور 2021کی فوجی بغاوتوں کے بعد قائم ہونے والی فوجی حکومت کی اہم ترین شخصیات میں شمار ہوتے تھے اور انہیں مستقبل کی ممکنہ قیادت کے طور پر بھی دیکھا جا رہا تھا۔ ان کی ہلاکت کو مالی کی فوجی حکومت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ حملہ آوروں نے کاتی کے علاوہ باماکو، گاؤ، کیدال اور سیوارے سمیت کئی شہروں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں جبکہ عبوری صدر عاصمی گوئیتا کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید