• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبتی باشندوں کی نئی جلاوطن حکومت کیلئے 27 ملکوں میں رائے دہی، چین کا اظہار مذمت

کراچی (نیوز ڈیسک)تبتی باشندوں کی نئی جلاوطن حکومت کے انتخاب کے لیے کئی ممالک میں رائے دہی ہو رہی ہے، جس کی بیجنگ میں چینی حکومت نے شدید مذمت کی ہے۔اس ووٹنگ میں ایسے تمام تبتی باشندے حصہ لے رہے ہیں، جو چین کے کنٹرول میں اپنے آبائی علاقے تبت سے باہر دیگر ممالک میں مقیم ہیں۔ اس انتخابی عمل کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اپنی نئی جلاوطن حکومت کا انتخاب کے ساتھ تبتی باشندوں کو اب خود کو مستقبل کے لیے بتدریج تیار کرنا ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ وہ آئندہ اپنے روحانی پیشوا دلائی لاما کے بغیر اپنی جدوجہد کیسے جاری رکھیں گے۔دلائی لاما اب بہت بوڑھے ہو چکے ہیں اور وہ خود بھی کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ تبتی باشندوں کو خود کو مستقبل کے لیے تیار کرنا چاہیے۔تبتی باشندوں کی جلاوطن حکومت بھارت میں قائم ہے، جہاں نصف صدی سے بھی زیادہ عرصہ قبل دلائی لاما چین سے فرار ہو کر پناہ گزین ہو گئے تھے۔یہ جلاوطن حکومت مرکزی تبتی انتظامیہ کہلاتی ہے، لیکن چین کی طرف سے اس انتظامیہ کی سرگرمیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’’محض ایک علیحدگی پسند سیاسی گروپ‘‘ قرار دیا جاتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید