• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں اسد دور کے پہلے عہدیدار کا عوامی ٹرائل شروع

کراچی (نیوز ڈیسک) شام میں اسد دور کے پہلے عہدیدار کا عوامی ٹرائل شروع، سابق سیکورٹی افسر عاطف نجیب پر پرتشدد کارروائیوں، قتل اور شامی عوام کیخلاف سنگین جرائم کے الزامات عائد، بشار الاسد سمیت کئی اعلیٰ شخصیات بھی غیر موجودگی میں نامزد،2011مظاہروں کا کریک ڈاؤن مقدمے کی بنیاد بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں سابق صدر بشار الاسد کے دور کے پہلے اعلیٰ عہدیدار کا عوامی ٹرائل شروع کر دیا گیا ہے، جہاں درعا صوبے کے سابق سیاسی سکیورٹی سربراہ عاطف نجیب کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان پر 2011میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف پرتشدد کارروائی، تشدد، قتل اور شامی عوام کے خلاف سنگین جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عاطف نجیب، جو بشار الاسد کے قریبی رشتہ دار بھی ہیں، پر الزام ہے کہ انہوں نے ان نوجوانوں کی گرفتاری اور تشدد کی نگرانی کی تھی جن کے حکومت مخالف نعروں نے شام کی عوامی بغاوت کو جنم دیا۔ اسی مقدمے میں بشار الاسد، ان کے بھائی ماہر الاسد اور کئی سابق سکیورٹی حکام کو بھی غیر موجودگی میں نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت کے باہر متاثرہ خاندانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، جبکہ عبوری صدر احمد الشرع کی حکومت نے اسے عبوری انصاف اور شفاف احتساب کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید