• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے تباہ امریکی طیاروں کے ملبہ پر اپنے پرچم لہرائے، روسی میڈیا

کراچی (نیوز ڈیسک)ایران نے جنگ میں تباہ امریکی طیاروں کا ملبہ ٹرکوں پر لاد کر ان پر ایرانی پرچم لہرائے، روسی میڈیا، عشروں پرانے ایرانی ایف فائیو طیارے کویت میں امریکی اڈوں پر بمباری کیلئے استعمال کیےگئے ،ابتدائی جوابی کارروا ئی میں خلیجی ممالک میں ، ہینگرز ،رن وے اور ریڈار تنصیبات سمیت 100اہداف کو نشانہ بنایا،روسی میڈیا کےمطابق امریکی جہازوں کے ملبے کو بڑے ٹرالروں پر لاد کر اس ملبے کو امریکا کی ناکامی اور ایرانی فوج کی فتح کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جبکہ ٹرالروں پر بینر بھی لگائے گئے جن پر شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای اور موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ دونوں ہی کو تباہ کردیا گیا ہے تاہم روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کیخلاف جارحیت کے دوران ایران نے سردجنگ دور کے اپنے لڑاکا طیارے بھی استعمال کیے۔ امریکی ٹی وی این بی سی کا حوالہ دیتےہوئے روسی میڈیا نے بتایا کہ جنگ کے دوران ایران نے عشروں پرانے ایف فائیو لڑاکا طیارے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر بمباری کیلئے استعمال کیے تھے، ایرانی طیارے جدید ترین ائیر ڈیفنس نظام ہونے کے باوجود کویت میں امریکی اڈوں پر حملے میں کامیاب رہے تھے اور یہ برسوں میں پہلا موقع تھا کہ کسی ملک کے لڑاکا طیارے نے امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہو۔

دنیا بھر سے سے مزید