کراچی (نیوز ڈیسک)بکنگھم پیلس نے تصدیق کی ہے کہ شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کا امریکہ کا چار روزہ دورہ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عشائیہ میں فائرنگ کے واقعہ کے باوجود منصوبے کے مطابق جاری رہے گا۔محل کے ترجمان نے کہا کہ دن بھر بحرِ اوقیانوس کے دونوں جانب مشاورت کے بعد اور حکومت کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ شاہی جوڑے کا سرکاری دورہ طے شدہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بادشاہ اور ملکہ ان تمام افراد کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے تیزی سے کام کرتے ہوئے اس صورتحال کو ممکن بنایا اور وہ کل سے شروع ہونے والے اس دورے کے منتظر ہیں۔