• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، ڈی جی ایف آئی اے نے 5 سالہ ریکارڈ طلب کر لیا

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)  کرپشن کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، ڈی جی ایف آئی اے نے 5 سالہ ریکارڈ طلب کر لیا،کیسز کی فائلیں دبانے یا تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی  کئے جانے کا امکان ، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ڈاکٹر عثمان انور نے ملک بھر کے تمام سرکاری محکموں اور وزارتوں کے خلاف زیرِ التواء کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں ،ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے نے تمام سرکل افسران کو حکم دیا ہے کہ وزیراعظم آفس، وزارت داخلہ، اور نادرا سمیت تمام سرکاری اداروں کے گزشتہ 5 سال کے کیسز کا ریکارڈ فوری طور پر ہیڈ کوارٹرز بھجوایا جائے، ذرائع کے مطابق ان کیسز کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں جو خود متعلقہ اداروں نے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو بھیجے تھے۔

اہم خبریں سے مزید