• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے پر چین روانہ

اسلام آباد (طاہر خلیل) صدر آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر 5روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہو گئے، صدرکے دورہ چین کا شیڈول جاری، دورہ یکم مئی تک جاری رہے گا ، صدارتی ذرائع کےمطابق صدر مملکت اہم ملاقاتوں میں پاک چین کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے، چین میں اقتصادی و تجارتی تعاون اور سی پیک پر توجہ مرکوز،سٹریٹجک تعاون پر شراکت داری مزید مضبوط ہو گی ، صدارتی ذرائع کےمطابق اس سال پاک چین سفارتی تعلقات کی پچہتر ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے،ایسے میں صدر مملکت کا دورہ دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری کومزید مضبوط بنائے گا۔صدرمملکت 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہونان کے شہر چانگشا کا دورہ کریں گے،صدر آصف علی زرداری اٹھائیس اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا میں ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید