کراچی (اسٹاف رپورٹر) بن قاسم تھانے کی حدود پپری در محمد گوٹھ ناد علی امام بارگاہ کے قریب گھر میں پانی کے زیر زمین ٹینک میں گر کر 3 سالہ بی بی شفا دختر راشد جاں بحق ہوگئی،پولیس کے مطابق متوفیہ بچی کا والد ڈرائیور ہے، بچی کی والدہ گھریلو کام میں مصروف تھی کہ بچی کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر گئی ۔