ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 43مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے ناصر سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقے حسن تھانہ راجہ رام کے علاقے اللہ رکھا کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر لے گئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے نوید کی دکان میں ڈاکو داخل ہوئے 60ہزار روپے اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ قطب پور کے علاقے عثمان سے مسلح ملزمان نے 36ہزار لوٹ کر لے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے اختر ڈاکووں نے 92ہزار موبائل عمیر قیوم سے 50ہزار موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن علام کے علاقے قمر زمان کی اہلیہ کا پرس جس میں نقدی و موبائل موجود تھا جھپٹا مارکر چھین لیا تھانہ حرم گیٹ کے علاقے شاہ زیب سے مسلح ملزمان نے موبائل چھین لیا جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے فاطمہ کا گھریلو سامان وہاب کا سامان بی زیڈ کے علاقے حنان کی نقدی 50ہزار و سامان کوتوالی کے علاقے معین صدر کے علاقے علی کے موبائل فونز عبدالرشید کا میٹر بجلی مخدوم رشید کے علاقے نواب حسین سٹی شجاع آباد کے علاقے طاہر ،بلال ،حیدر علی کے موبائل فونز صدر شجاع آباد کے علاقے عامر کی موٹرسائیکل سٹی جلالپور کے علاقے اقبال کی نقدی 65ہزار عامر کی کیبل تار صدر جلالپور کے علاقے عمران کا سامان کینٹ کے علاقے رضا ، فرحان ، صہیب احمد کے موبائل فونز جلیل آباد کے علاقے علی رضا کی موٹرسائیکل چہلیک کے علاقے حسن احمد مظفر آباد کے علاقے احمد کے موبائل فونز عمران کی موٹرسائیکل سہیل کی بیٹری قطب پور کے علاقے یعقوب کا کیمرہ شاہ شمس کے علاقے عبداللہ کے 7لاکھ ممتاز آباد کے علاقے اظہر کی موٹرسائیکل ذوالفقار کے2لاکھ 70ہزار نیوملتان کے علاقے محبوب احمد کی موٹرسائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے شہباز ،جنید کے موبائل فونز نعیم کی نقدی 80ہزار طلائی انگوٹھی سیتل ماڑی کے علاقے شہزاد کا موبائل دولت گیٹ کے علاقے الطاف حسین کی موٹرسائیکل لوہاری گیٹ کے علاقے سانول کا موبائل اور پاک گیٹ کے علاقے عبید الرحمن کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔