ملتان(سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کلسٹر کے تحت "ٹریننگ آف ٹرینرز" کے عنوان سے پانی کے موضوع پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تربیت کا مقصد فیکلٹی ممبران اور رضاکار طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عرفان بیگ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، نے کہا کہ پانی کا تحفظ نہایت مقدس اور اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو اس حوالے سے سنجیدہ اور باشعور ہونا ہوگا۔ٹرینر ڈاکٹر سیف اللہ نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ دنیا بھر میں میٹھے پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں ، ٹریننگ میں ڈاکٹر مقرب، ڈاکٹر نذر فرید ،ڈاکٹر عثمان جمشید ،ڈاکٹرامجد سمیت دیگر موجود تھے۔