• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئس سمگلنگ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سینیئر سول جج ملتان نے تین کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کی آئس کی سمگلنگ میں ملوث ملزم داد اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 دن کے لیے جیل بھجوا دیا ہے کسٹمز کے وکیل میاں اشفاق حسین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم داداللہ کو کسٹم حکام نے بی ایم پی چیک پوسٹ ڈیرہ غازی خان میں دوران چیکنگ گرفتار کیا تھااور اس کے قبضے سے 39 ملین روپے مالیت کی آئیس برآمد ہوئی تھی اسے گرفتار کرتے ہی لوکل مجسٹریٹ میڈم سمیرہ کے روبرو پیش کر کے دو روزہ جسمانی ڈیمانڈ لیا گیا بعد ازاں مجسٹریٹ مرزا نعیم نے ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دیا ۔
ملتان سے مزید