ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی روٹری انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پولیو کے خاتمے میں علماء کے کردار، پولیو ورکرز کی معاونت، پولیو ویکسین سے متعلق غلط فہمیوں کے ازالے اور اسلام میں ذمہ دار والدین کے تصور کے حوالے سے علماء ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں علماء، طبی ماہرین‘ سماجی رہنماؤں اور محکمہ صحت افسران نے شرکت کی، اس موقع پر نیشنل چیئر پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی عزیز میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے علماء کرام، والدین، طبی ماہرین اور سماجی حلقوں کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔