ملتان(سٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے آنے والی غیر ملکی خاتون کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا ۔ معلوم ہوا کہ نجی ایئر لائن کی پرواز OV537 مسقط سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے غیر ملکی خاتون ریکا بیگم کو اپنی تحویل میں لے لیا ، تحویل میں لی گئی خاتون بنگلہ دیش کی رہائشی تھی جس کی لینڈ پورٹ کااسلام آباد تھی اسی وجہ سے خاتون کو داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی ایف آئی اے سٹاف نے خاتون کو کاغذی کارروائی کے بعد ایئر لائن کے آفیسر جیری ڈناٹا کے حوالے کردیا جو اگلی فلائٹ میں خاتون کو سوار کرکے واپس روانہ ہوگیا ۔