ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ چہلیک کے علاقے میں نشئی کی نعش برآمد، پولیس نے نعش قبضے میں لےکر نشتر ہسپتال منتقل کردی، تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک کے قریب نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، نامعلوم جس کی شناخت نہ ہوسکی جو بظاہر نشئی معلوم ہوا کی نعش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال سرد خانے منتقل کر دی اور ورثا کی تلاش کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا۔