ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، قتل، زیادتی اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے زیادتی اور چھیر چھاڑ کے مختلف واقعات کے الزام میں 7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 10افراد کےخلاف مقدمات درج کرلئے، گلگشت پولیس نے ملزم ندیم سے 460گرام چرس، بی زیڈ پولیس نے ملزم بلال سے 5لیٹرشراب، کوتوالی پولیس نے ملزم خالد سے 10لیٹرشراب، ملزم مبین احمد سے 10لیٹر شراب، سٹی جلالپور پولیس نے ملزم رضوان حسین سے 25لیٹر شراب، شاہ شمس پولیس نے ملزم دلاور سے 120گرام آئس، ملزم سہیل سے 120گرام ہیروئن، ملزم جاوید سے 15لیٹر شراب، نیوملتان پولیس نے ملزم نوید سے 1020گرام آئس ،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم غلام جیلانی سے 100لیٹر شراب جب کہ لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم حیدر سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے شہری کے مکان پر قبضہ کی کوشش کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے حادثہ میں 6سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے الزام میں ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے شہری کو لاکھوں کا چیک دینے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے خاتون کی جائیداد ہتھیانے کیلئے جعلی فرضی سٹام تیار کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ ممتاز آباد پولیس نے ڈرائیوروں کو ڈرا دھمکاکر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، ڈولفن اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والے موٹرسائیکل سوار افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،تھانہ سٹی جلالپور پولیس نے شہری کی فصل کو آگ لگانے کے الزام میں نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ صدر جلال پور پولیس نے 15سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔