• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ہربچے کے لیے محفوظ جگہ قائم کر دی گئی

پشاور( لیڈی ریورٹر) پشاور میں بچوں کو محفوظ جگہ قائم کر دی گئی ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر، اسپیشل ایجوکیشن وومن ایمپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ –ضم شدہ اضلاع کے تحت پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) چائلڈ پروٹیکشن نے پشاور میں "ہر بچے کے لیے محفوظ جگہ" قائم کر دی ہے، جس کا مقصد بچوں کے تحفظ کو بہتر بنانا اور کمزور بچوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہےاس سہولت کا افتتاح گزشتہ روزتاج آباد، بورڈ بازار کے قریب یونیسف پاکستان کی چیف آف چائلڈ پروٹیکشن جینیفر میلٹن نے یونیسف خیبر پختونخوا کی چائلڈ پروٹیکشن آفیسر بشریٰ اجمل کے ہمراہ کیاا س موقع پر پروگرام مینیجر امجد محمود، کائنات فاروقی اور پی ایم یو کے پراجیکٹ عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔یہ اقدام یونیسف کے تعاون سے کرم، خیبر، جنوبی وزیرستان اور پشاور میں حفاظتی اقدامات کے حصے کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔یہ محفوظ جگہ سٹریٹ چلڈرن اور نقل مکانی کرنے والے بچوں کے لیے مختلف خدمات فراہم کرے گی، جن میں لائف اسکلز پر مبنی تعلیم، "آئی سپورٹ مائی فرینڈ" سیشنز، "ٹلی" ماڈیول سرگرمیاں، تفریحی مواقع اور بچوں کے لیے آن لائن تحفظ سے متعلق آگاہی شامل ہیں ماہرینِ نفسیات پر مشتمل خصوصی ٹیمیں ضرورت مند بچوں کو نفسیاتی و سماجی معاونت بھی فراہم کریں گی۔
پشاور سے مزید