• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبسڈی کی رقم جاری نہ ہوسکی ، ٹرانسپورٹ سیکٹر کو شدید مالی مشکلات کا سامنا

پشاور ( لیڈی رپورٹر)پرائم منسٹر فیول سبسڈی پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کو رقوم کی عدم ادائیگی پر پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن سمیت تمام ٹرانسپورٹ تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر خان زمان آفریدی، یار محمد آفریدی سمیت دیگر نے کہا کہ کئی بار متعلقہ حکام کو پرائم منسٹر فیول سبسڈی پروگرام کے تحت ٹرانسپورٹروں کو رقوم کی ادائیگیوں میں تاخیر سے آگاہ کیا جا چکا ہے اس سلسلے میں تمام ضروری دستاویزات اور گاڑیوں کی تفصیلات مکمل تیار کئے ہیں تاہم تاحال سبسڈی کی رقم جاری نہ ہوسکی جس سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبسڈی کی عدم ادائیگی سے ٹرانسپورٹرز کے لئے سروس جاری رکھنا مزید مشکل ہو گیا ہے ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر ادائیگیاں نہ کی گئیں تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر پنجاب حکومت کے طرز پر خیبر پختونخوا کے ٹرانسپورٹروں کو رقوم ادا کرے اگر حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو پہیہ جام ہڑتال کی کال دیں گے۔
پشاور سے مزید