پشاور ( لیڈی رپورٹر)سرحدچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید ا لطاف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جا نب سے پالیسی ریٹ 100 بیسک پوائنٹس سے بڑھا کر 11.5 فیصد کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش اور مایوسی کا اظہار کر تے ہو ئےکہا ہے کہ شر ح سو د میں ا ضا فے سے معاشی اور صنعتی ترقی مزید جمودکا شکا ر ہو نگی انھوں نے مرکزی بنک اپنے فیصلے پر فور ی نظر ثا نی کر کے و اپس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔سر حد چیمبر کے صدر جنید ا لطاف نے ا سٹیٹ بنک کی جا نب سے شر ح سود میں اضا فہ پر ا پنے ر رعمل کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تاجر برادری کو توقع تھی کہ پالیسی ریٹ یا تو کم ہو گا یا موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے برقرار رہے گا لیکن اس میں ایک بڑ ا ضافہ کیا گیا ہے جو کہ مو جودہ کا روباری و صنعتی حا لا ت تنا ظر میں نا قا بل قبو ل ہے ا ور ہم اسے مستر د کر تے ہیں۔