• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان بابا میں دیرینہ دشمنی پر شہری قتل، ملزمان فرار

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ رحمان بابا کی حدود گلشن آباد میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر ایک شخص کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، مقتول کے بھائی محمد ناصر ولد نوازسکنہ کاکشال گلدرہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسے اطلاع ملی کہ اس کے بھائی آصف سکنہ بادشانو گڑھی کو قتل کر دیاگیا ہے،جب جائے وقوعہ پر پہنچا تو وہاں اس کے بھائی کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی، مقتول کے بھائی کے مطابق آصف کو دیرینہ دشمنی کی بنا پر ملزم جلال ولد فیاض نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاِمقتول تین بچوں کاباپ تھااور بادشانو گڑھی میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پشاور سے مزید