پشاور (خصوصی نامہ نگار) گورنمنٹ نرسنگ کالج، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے فارغ التحصیل طلباء وطالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گریجویٹ ہونے والے طلباء وطالبات، اساتذہ اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر میِنا شمس اور شیر بانو نے مہمانِ خصوصی تھیں۔ مہمانانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں طلبہ کی محنت، لگن اور نرسنگ کے شعبے میں ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس بیچ میں مجموعی طور پر 21طلباء و طالبات گریجویٹ ہوئے، جن میں18طالبات اور 3طلباء شامل تھے یہ پی ایچ ایس اے نیٹ ورک کے تحت بی ایس نرسنگ کا دوسرا بیچ تھا جو خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک ہے۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں محمد مجاہد نے 3.8سی جی پی اے، آفاق عالم نے 3.78سی جی پی اے، رحمینہ بی بی نے 3.76 سی جی پی اے، ماریہ شاہ نے 3.74 سی جی پی اے 3.74، اور نادیہ کلثوم 3.71سی جی پی اے حاصل کیا تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے روشن مستقبل کے لئے دعا کی گئی۔