پشاور(لیڈی رپورٹر )ضلع چارسدہ سکنہ الہ داد خیل میں پانچ رمضان کی تراویح کے دوران مسجد میں قتل کیے گئے 32 سالہ گریٹ 16 کے افیسر عنایت اللہ کے والد جان محمد نےبیوہ پریاز بیگم کے ہمراہ ،پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 افراد کے ٹولے جن کی قیادت مبنہ طور پر نیاز محمد اور شفیع اللہ، محمد شاہ، زوتا خان، اول خان اور درویش کر رہے تھے نے دیگر حملہ اوروں کے ساتھ پولیس کی ملی بھگت سے مسجد کے اندر میرے بیٹے کو اور چچا زاد بھائی کو تراویح کے دوران قتل کیا جب ہم نے اپنے پیاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے توپولیس کے حوالے کیں تو الٹا مجھے ہتھکڑیاں پہنا کر حوالات میں بند کیا گیا اور میرے ہی خلاف ایف ائی ار درج کی گئی۔ 78 سالہ جان محمد نے کہا کہ نہ تو مجھے میرے بیٹے اور میرے چچا زاد بھائی کے جنازے میں شرکت کے لیے چھوڑا گیا اور نہ مجھے انصاف فراہم کیا گیا اور میں ایک لمبے عرصے کے لیے جیل چلا گیا۔