• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی سی خیبر پختونخوا میں جدید طبی سہولیات کے فروغ میں کردار ادا کرتا رہے گا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں دو روزہ منیملی انویسیو کارڈیک سرجری کی قومی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی جس میں ملک بھر سے نامور کارڈیک سرجنز، ماہرینِ امراضِ قلب اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر جدید کارڈیک سرجری کے طریقہ کار پر تفصیلی سیشنز اور مباحثے منعقد کئے گئے۔ کانفرنس کی خاص بات لائیو سرجریز تھیں، جن کے ذریعے شرکاء کو جدید تکنیکوں کا عملی مظاہرہ دکھایا گیا۔ کانفرنس کے موقع پر ڈین اینڈ سی ای او پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ اور ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اس طرح کی علمی سرگرمیوں کے ذریعے خیبر پختونخوا میں جدید طبی سہولیات کے فروغ اور ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ تربیت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ کانفرنس میں نوجوان ڈاکٹروں اور سرجنز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ماہرین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کیا، جس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ ملک بھر سے آئے ماہرین نے پی آئی سی میں اس نوعیت کی کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کارڈیک سرجری کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور صوبے کے ممتاز ادارے کے طور پر اس کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پشاور سے مزید