• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایس ایس پی سی ایل سی ماڈل سے حاصل ہونے والے اسباق بارے ورکشاپ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے یونیسف کے تعاون سے ’’ڈبلیو ایس ایس پی کے کمیونٹی لیزان سیل (سی ایل سی) ماڈل سے ہونے والے اسباق‘‘ بارے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے بھر کی ڈبلیو ایس ایس سیز، محکمہ ہائے بلدیات، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، یونیورسٹیوں، یونیسف، ماحولیات اور دیگر متعلقہ شعبوںکے نمائندوں ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی یاسر علی خان، سی ای او ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ محمد سعد، سی ای او ڈبلیو ایس ایس سی بنوں سکندر حیات، جنرل منیجر آپریشن ڈبلیو ایس ایس پی محمد اعجاز اور جی ایم پلاننگ سید ضمیر الحسن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے شرکاء کو سی ایل سی کے اہداف، ذمہ داریوں، اب تک حاصل کردہ اہداف، خدمات میں کمیونٹی کے اشتراک، آگاہی مہم، کوڑا کرکٹ کا بوجھ کم کرنے کے اقدامات، عملے، طلبہ، علماء اور بلدیاتی نمائندوں کی استعداد کار بڑھانے سمیت دیگر امور بارے آگاہی دی گئی،۔اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی سید قاسم علی شاہ نے سی ایل سی پراجیکٹ کو سراہا۔
پشاور سے مزید