راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آریہ محلہ میں 16سالہ لڑکی کو حبس بے جامیں رکھ کر بے آبرو کر دیا گیا، تھانہ وارث خان کو عینی عباس نے بتایاکہ میری بیٹی (الف)بعمر 16سال آریہ محلہ میں اپنے گھرسے بازار گئی جوواپس نہ آئی ،اگلی صبح وہ واپس گھر آئی تواس کی حالت کافی خراب تھی اور وہ بہت پریشان تھی ،میں نے وجہ پوچھی تواس نے مجھے کچھ نہ بتایا،شام کواس کی طبیعت مزید بگڑ گئی تواس نے بتایاکہ جب وہ رات کوبازارگئی تو برگر والےکے سامنے زیدی اور غنی نامی لڑکے کھڑے تھے جو اسے زبردستی پکڑ کر زیدی کے گھرلے گئےزبردستی زیادتی کی۔