• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ، سنگین جرائم میں ملوث 16 اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 16 اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا، تھانہ آبپارہ،تھانہ کوہسار، تھانہ ترنول، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ شمس کالونی، تھانہ کھنہ اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 190 گرام چرس، 250گرام ہیروئن، 340 گرام آئس، ایک خنجر اور مختلف بور کے 2 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 16مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔
اسلام آباد سے مزید