راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) کچہری چوک ری ماڈلنگ اور منسلکہ منصوبوں کی اوورآل پراگریس84فیصد ہوچکی ہے۔سڑکوں کی حتمی کارپیٹنگ شروع ہوگئی ہےجبکہ صفائی کا کام بھیجاری ہے۔ منصوبے میں پیدل چلنے والوں کرنے والوں کیلئےایلیویٹڈ کراسنگ بھی زیر تکمیل ہے۔ کچہری چوک منصوبہ پر کام کی فزیکل پراگریس 83فیصد، افتخار جنجوعہ پر 82فیصد جبکہ اینکسی چوک پر 86فیصدمکمل کیا جاچکاہے۔ یوٹیلٹی ڈکٹس 83فیصد پیدل چلنے والوں کے پل 45فیصد، ویٹ ویل 96فیصد اور ریٹرننگ والز کا کام 100فیصدمکمل ہو چکا ہے۔ نومبر 2025 سے شروع ہونے والے اس منصوبے کی تکمیل کے لئے مئی 2026 کی ٹائم لائن رکھی گئی ہے۔تاحال نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری نہیں ہوئی۔جس میں لاگت 14537 اعشاریہ 934ملین روپے سے بڑھ کر19ارب روپے کے لگ بھگ ہوچکی ہے۔زرائع کے مطابق لاگت میں اضافہ ایلیویٹڈ کراسنگ کی وجہ سے بڑھی ہے۔اڈیالہ روڈ،راشد منہاس روڈ،کچہری سمیت چاروں کونوں کو پیڈسٹرین کراسنگ سے منسلک کیا جائے گا۔