لندن/لاہور (مرتضیٰ علی شاہ ) تاجر اور پاکستان کے اقتصادی سفارتکاری کے لیے سفیرِ خصوصی عمر فاروق ظہور نے ناروے کے ایک ٹیبلوئڈ اخبار اور اس سے وابستہ افراد کے خلاف لاہور کی عدالت میں فوجداری شکایت دائر کر دی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ اخبار نے بھارتی میڈیا کے ساتھ مل کر ان کے خلاف ہتک آمیز مہم چلائی۔شکایت پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 500 کے تحت دائر کی گئی ،رپورٹر رولف جے وائیڈرو و دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق یہ مہم ان کی اسلام آباد میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کے بعد شروع ہوئی، جو پاکستان کے کردار کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کے تناظر میں اہمیت کی حامل تھی۔