کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی اسپتال چورنگی اور یونس چورنگی کے درمیان واقع کمپنی کے سامنے ٹریلرکی زد میں آکر 25سالہ محمد ارشد ولد فضل الرحمٰن اور 30سالہ ضمیر ولد نواب جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق نوجوان محمد ارشد کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے خوشاب اور ضمیر کا سانگھڑ سے اور محنت کش تھے، دونوں نوجوان گرمی سے بچے کے لیے ٹریلر کے نیچے لیٹ گئے جہاں ان کی آنکھ لگ گئی، اس دوران ڈرائیور نے لاعلمی کے باعث ٹریلر چلا دیا جس کے باعث دونوں ٹریلر تلے دب کر جاں بحق ہو گئے، حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور فرارہوگیا،جناح اسپتال میں متوفی ضمیر حسین کے رشتہ دار نے بتایا کہ متوفی مال بردار گاڑی کے ہمراہ پورٹ قاسم آیا اور ٹریلر پر بطور کلینر کام کرتا تھا، ایک برس قبل اس کی شادی ہوئی تھی ، ٹریلر کے نیچے اس کے ساتھ دوسرا شخص بھی موجود تھا ۔