• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خامنہ ای کو شہید کرنے کا مقصد انقلاب اسلامی کا خاتمہ تھا، علامہ ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جامعۃ المنتظر میں شہید رہبر سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھیوں کا چہلم منعقد کرنے پر حافظ ریاض حسین نجفی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمہ جہت شخصیت خامنہ ای کو شہید کرنے کا اصل مقد انقلاب اسلامی کاخاتمہ تھا، جس نے غلامی اور طبقاتی تفریق کے نظام کو للکارا، یہی وجہ ہے کہ خامنہ ای کو قتل کرکے روح انقلاب کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ، علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ آج جو پاکستان مورد اعتماد بنا ہوا ہے ایران کا اور انقلاب کا تو اس میں تھوڑی بہت کو شش ہماری بھی ہے ،ملک کے اندر اتحاد و وحدت کی محفلیں ہم نے سجائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید