• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ سپر ہائی وے، غیرت کے نام پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود کچی آبادی گلی نمبر 2 سکھیہ گوٹھ اسکیم 33 میں واقع گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 23 سالہ افضل علی ولد کوڑو خان کے نام سے ہوئی، لاش بظاہر دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق دو سے تین روز قبل علی گل ولد پنل اور دیگر کے گھر سے آپس میں لڑائی جھگڑے کی آوازیں آرہی تھیں، ملزم علی گل نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کے ساتھ مقتول کو دیکھا اور غیرت کے نام پر تشدد کر کے قتل کیا،علاوہ ازیں بلدیہ قادری محلہ کے قریب واقع گھر سے 25سالہ سمیرا بی بی زوجہ محمد یوسف کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ نے پنکھے سے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے ،متوفیہ چار بچوں کی ماں تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید